حدیث نمبر: 1531
أخبرنا الحسن بن حَليم المروَزي، أخبرنا أبو المُوجِّه، أخبرنا عَبْدان، أخبرنا عبد الله، حدثنا حَرْمَلَة بن عمران، أنه سَمِع يزيد بن أبي حَبِيب يحدِّث، أنَّ أبا الخير حدَّثه، أنه سمع عقبةَ بن عامر يقول: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول: "كلُّ امرئٍ في ظلِّ صدقته حتى يُفصَلَ بين الناس" أو قال: "حتى يُحكَمَ بين الناس". قال يزيد: وكان أبو الخير لا يُخطِئُه يومٌ لا يتصدقُ فيه بشيءٍ ولو كعكةً ولو بَصَلةً (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ہر شخص (قیامت کے دن) اپنے صدقے کے سائے تلے ہوگا یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے“، یزید بن ابی حبیب کہتے ہیں کہ (اس حدیث کے راوی) ابوالخیر کا کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جس میں وہ کوئی چیز صدقہ نہ کرتے ہوں، خواہ وہ ایک کیک (روٹی کا ٹکڑا) ہو یا ایک پیاز ہی کیوں نہ ہو۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الزكاة / حدیث: 1531
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح، رجاله ثقات. الحسن بن حليم: هو الحسن بن محمد بن حليم الحليمي، نُسب إلى جده، وأبو الموجه: هو محمد بن عمرو الفزاري، وعبدان: وهو عبد الله بن عثمان بن جبلة، وعبدان لقبه، وعبد الله: هو ابن المبارك، وأبو الخير: هو مرثد بن عبد الله اليزني.» [ترقيم الرساله 1531] [ترقيم الشركة 1522]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح، رجاله ثقات. الحسن بن حليم: هو الحسن بن محمد بن حليم الحليمي، نُسب إلى جده، وأبو الموجه: هو محمد بن عمرو الفزاري، وعبدان: وهو عبد الله بن عثمان بن جبلة، وعبدان لقبه، وعبد الله: هو ابن المبارك، وأبو الخير: هو مرثد بن عبد الله اليزني.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے اور تمام راوی ثقہ ہیں۔
راوی پر جرح: حسن بن حلیم (الحلیمی)، ابو الموجه (محمد بن عمرو الفزاری)، عبدان (عبد اللہ بن عثمان) اور ابو الخیر (مرثد بن عبد اللہ الیزنی) سب ثقہ راوی ہیں۔
وأخرجه أحمد 28/ (17333)، وابن حبان (3310) من طريقين عن عبد الله بن المبارك، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (28/ 17333) اور ابن حبان (3310) نے ابن المبارک کے دو طریقوں سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 29/ (18043) و 38/ (23490) من طريق محمد بن إسحاق، عن يزيد بن أبي حبيب، عن مرثد، عن بعض أصحاب النبي ﷺ، لم يسمّ الصحابي.
حوالہ / مصدر: امام احمد (29/ 18043) نے محمد بن اسحاق عن یزید بن ابی حبیب عن مرثد کی سند سے "نبی ﷺ کے ایک صحابی" سے روایت کیا ہے جن کا نام ذکر نہیں ہوا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1531 سے ماخوذ ہے۔