حدیث نمبر: 1530
أخبرنا مُكرَم بن أحمد القاضي، حدثنا يحيى بن جعفر بن الزِّبْرِقان، حدثنا أبو عامر العَقَديُّ وأبو داودَ الطيالسي، قالا: حدثنا شعبة. وحدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن مرزوق، حدثنا بِشْر بن عمر ووَهْبُ بن جرير، قالا: حدثنا شعبةُ، عن عمرو بن مُرَّة، عن عبد الله بن الحارث، عن أبي كثير، عن عبد الله بن عمرو قال: خَطَبَ رسولُ الله ﷺ فقال: "إياكم والشُّحَّ، فإنما هَلَكَ من كان قَبْلكُم بالشُّحِّ، أمَرَهم بالبُخل فبَخِلوا، وأمَرَهم بالقَطِيعة فقَطَعوا، وأمَرَهم بالفُجور ففَجَروا" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، وأبو كثير الزُّبيدي من كبار التابعين.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خطبہ دیا اور فرمایا: ”تم اپنے آپ کو حرص اور بخل سے بچاؤ، کیونکہ تم سے پہلی قومیں اسی حرص کی وجہ سے ہلاک ہوئیں؛ اس نے انہیں بخل کا حکم دیا تو وہ بخیل بن گئے، اس نے انہیں قطع رحمی کا حکم دیا تو انہوں نے رشتے ناطے توڑ دیے، اور اس نے انہیں گناہ کا حکم دیا تو وہ گناہوں میں پڑ گئے۔“
اس حدیث کی اسناد صحیح ہیں لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور ابو کثیر زبیدی کبار تابعین میں سے ہیں۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الزكاة / حدیث: 1530
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،إن شاء الله. وقد سلف بأطول مما هنا برقم (26)، وسلف تخريجه والكلام على إسناده هناك.» [ترقيم الرساله 1530] [ترقيم الشركة 1521]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح إن شاء الله. وقد سلف بأطول مما هنا برقم (26)، وسلف تخريجه والكلام على إسناده هناك.
درجۂ حدیث: انشاء اللہ یہ سند صحیح ہے۔
توضیح: یہ روایت اس سے زیادہ طویل حدیث نمبر (26) پر گزر چکی ہے اور اس کی مکمل تخریج اور سند پر کلام وہیں موجود ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1530 سے ماخوذ ہے۔