المستدرك على الصحيحين
كتاب الزكاة— زکوۃ کا بیان
التَّكَفُّلُ لِلْجَنَّةِ لِمَنْ تَرَكَ السُّؤَالَ مِنَ النَّاسِ باب: جو شخص لوگوں سے سوال ترک کر دے اس کے لیے جنت کی ضمانت ہے۔
حدیث نمبر: 1518
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا سَهْل بن مِهْران البغدادي، حدثنا عبد الله بن بَكْر السَّهْمي، حدثنا مبارك بن فَضَالة، عن ثابت البُناني، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن عبد الرحمن بن أبي بكر، قال: قال رسولُ الله ﷺ: "هل منكم أحدٌ أطعمَ اليومَ مسكينًا؟ " فقال أبو بكر: دخلتُ المسجد، فإذا أنا بسائلٍ يَسألُ، فوجدتُ كِسرةَ الخُبز في يَدِ عبد الرحمن، فأخذتُها فدفعتُها إليه (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا آج تم میں سے کسی نے کسی مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟“ تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں مسجد میں داخل ہوا تو وہاں ایک سائل کو سوال کرتے ہوئے پایا، مجھے عبدالرحمن کے ہاتھ میں روٹی کا ٹکڑا نظر آیا تو میں نے وہ لے کر اس سائل کو دے دیا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن من أجل مبارك بن فضالة.
درجۂ حدیث: دیگر شواہد کی بنا پر صحیح ہے، اور مبارک بن فضالہ کی وجہ سے یہ سند حسن ہے۔
وأخرجه أبو داود (1670) عن بشر بن آدم، عن عبد الله بن بكر السهمي، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابو داود (1670) نے بشر بن آدم عن عبد اللہ بن بکر السہمی کی سند سے روایت کیا ہے۔
وله شاهد من حديث أبي هريرة عند مسلم (1028).
متابعات و شواہد: اس کا شاہد حضرت ابوہریرہ ؓ کی حدیث ہے جو امام مسلم (1028) کے ہاں موجود ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1518 سے ماخوذ ہے۔