المستدرك على الصحيحين
كتاب الجنائز— نماز جنازہ کا بیان
الْأَمْرُ بِخَلْعِ النِّعَالِ فِي الْقُبُورِ باب: قبروں میں جوتے اتارنے کا حکم۔
حدیث نمبر: 1399
أخبرَناه بكر بن محمد بن حَمْدان الصَّيْرفي، حدثنا عبد الصمد بن الفَضْل البَلْخي، حدثنا عبد الله بن يزيد المُقرئ، حدثنا حَيْوَةُ، أخبرني رَبيعةُ بن سَيفٍ المَعافِري، عن أبي عبد الرحمن الحُبُليّ، عن عبد الله بن عمرو: أنَّ رسول الله ﷺ أبصَرَ امرأةً منصرِفةً من جنازةٍ، فسألها: "من أينَ جِئتِ؟ " فقالت: من تَعزيةِ أهل هذا الميِّت، فقال رسولُ الله ﷺ: "واللهِ لو بَلَغتِ معهم الكُدَى ما رأيتِ الجنةَ حتى يراها جَدُّ أبيكِ" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک عورت کو دیکھا جو جنازے سے واپس آ رہی تھی، آپ ﷺ نے اس سے پوچھا: ”تم کہاں سے آئی ہو؟“ اس نے کہا: اس میت کے گھر والوں سے تعزیت کر کے آ رہی ہوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر تم ان کے ساتھ قبرستان تک چلی جاتیں تو تم جنت نہ دیکھتیں یہاں تک کہ تمہارے باپ کا دادا اسے دیکھ لیتا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف كسابقه.
درجۂ حدیث: (1) پچھلی روایت کی طرح سند ضعیف ہے۔
وأخرجه النسائي (2019) من طريق عبيد الله بن فضالة، عن عبد الله بن يزيد المقرئ، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے نسائی (2019) نے عبداللہ بن یزید المقرئ کے طریق سے روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 11/ (6574). وأخرجه النسائي (2019) عن محمد بن عبد الله بن يزيد المقرئ، كلاهما (أحمد ومحمد) عن عبد الله بن يزيد المقرئ، عن سعيد بن أبي أيوب، عن ربيعة بن سيف، به.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (6574/11) اور نسائی نے سعید بن ابی ایوب عن ربیعہ بن سیف کی سند سے روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1399 سے ماخوذ ہے۔