حدیث نمبر: 1362
حدثنا أحمد بن إسحاق بن أيوب الفقيه، حدثنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحُمَيدي، حدثنا سفيان، حدثنا يحيى بن سعيد، عن محمد بن يحيى بن حَبّان، عن أبي عَمْرةَ، عن زيد بن خالد الجُهَنيِّ قال: كنّا مع النبي ﷺ بخَيبَر، فمات رجلٌ منّا من أشجَعَ، فقال رسول الله ﷺ: "صَلُّوا عليه"، فذهبنا ننظُرُ، فوجدنا خَرَزًا من خَرَزِ يهودَ، ما يُساوي دِرهَمَين (1). رواه الناس عن يحيى بن سعيد. أبو عَمْرةَ هذا: رجلٌ من جُهَينةَ معروفٌ بالصِّدق، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم خیبر (کی جنگ) کے موقع پر نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے، تو ہم میں سے قبیلہ اشجع کا ایک شخص فوت ہو گیا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے اس ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھ لو (میں نہیں پڑھوں گا)۔“ ہم نے جب اس کی وجہ جاننے کے لیے تلاشی لی تو اس کے سامان سے یہودیوں کے (مالِ غنیمت کے) منکوں میں سے کچھ منکے ملے جن کی قیمت دو درہم کے برابر بھی نہ تھی۔
اس حدیث کو لوگوں نے یحییٰ بن سعید سے روایت کیا ہے، اور یہ ابو عمرہ جہنی نامی شخص ہیں جو سچائی میں مشہور ہیں، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الجنائز / حدیث: 1362
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن، أبو عمرة ذكره ابن حبان في "الثقات"، وصحَّح حديثه ابن الجارود وابن حبان، وأبو نعيم في "الحلية" 8/ 262، والجورقاني في "الأباطيل والصحاح"، وقال ابن عساكر في "معجمه": حديث حسن. الحميدي: اسمه عبد الله بن الزبير، وسفيان: هو ابن عيينة، ويحيى بن سعيد: هو الأنصاري.» [ترقيم الرساله 1362] [ترقيم الشركة 1350]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن، أبو عمرة ذكره ابن حبان في "الثقات"، وصحَّح حديثه ابن الجارود وابن حبان، وأبو نعيم في "الحلية" 8/ 262، والجورقاني في "الأباطيل والصحاح"، وقال ابن عساكر في "معجمه": حديث حسن. الحميدي: اسمه عبد الله بن الزبير، وسفيان: هو ابن عيينة، ويحيى بن سعيد: هو الأنصاري.
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند حسن ہے۔ ابوعمرہ ثقہ ہیں اور ابن الجارود و ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ سفیان بن عیینہ اور یحییٰ بن سعید الانصاری اس کے راوی ہیں۔
وأخرجه أحمد 28/ (17031)، وابن ماجه (2848) من طرق، عن يحيى بن سعيد الأنصاري، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (17031/28) اور ابن ماجہ (2848) نے یحییٰ بن سعید الانصاری کے مختلف طریقوں سے روایت کیا ہے۔
وسيأتي من طريق يحيى بن سعيد القطان وبشر بن المفضل عن يحيى بن سعيد الأنصاري برقم (2614) ويأتي تخريجه هناك.
تکرار: یہ آگے یحییٰ بن سعید القطان کے طریق سے نمبر (2614) پر آئے گی۔
وفي الباب عن أبي هريرة عند البخاري (6707)، ومسلم (115)، وسيأتي برقم (4395).

وعن عبد الله بن عمرو بن العاص عند البخاري (3074).

حوالہ / مصدر: اس باب میں حضرت ابوہریرہ کی روایت بخاری (6707) اور مسلم (115) میں ہے، اور یہ نمبر (4395) پر آئے گی۔ عبداللہ بن عمرو کی روایت بخاری (3074) میں ہے۔
وعن عمر بن الخطاب عند مسلم (114).
حوالہ / مصدر: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی روایت مسلم (114) میں ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1362 سے ماخوذ ہے۔