حدیث نمبر: 1304
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العدل، حدثنا عُبيد بن شَرِيك، حدثنا ابن أبي مريم، عن نافع بن (2) يزيد، حدثني جعفر بن رَبيعَة، عن عُبيد الله (3) بن عبد الرحمن بن السائب، أنَّ عبد الحميد بن عبد الرحمن بن أزهَر حدثه عن أبيه عبد الرحمن بن أزهر، أنَّ رسول الله ﷺ قال: "إنما مَثَلُ العبدِ المؤمن من حين يُصيبُه الوَعْكُ أو الحُمَّى، كَمَثَل حَديدةٍ تدخل النار فيذهَبُ خَبَثُها ويبقى طيِّبُها" (4).
هذا حديث صحيح الإسناد، رواته مدنيُّون ومِصريُّون، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبدالرحمن بن ازہر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن بندے کی مثال اس وقت جب اسے بخار یا تپش لاحق ہوتی ہے، بالکل اس لوہے کی سی ہے جسے آگ میں ڈالا جائے تو اس کی میل کچیل دور ہو جاتی ہے اور اس کا خالص اور عمدہ حصہ باقی رہ جاتا ہے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے، اس کے راوی مدنی اور مصری ہیں، اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الجنائز / حدیث: 1304
درجۂ حدیث محدثین: صحيح لغيره
تخریج حدیث «صحيح لغيره، وهو مكرر (248)، وقرن هناك بعلي بن حمشاذ أبا بكر بن إسحاق.» [ترقيم الرساله 1304] [ترقيم الشركة 1292]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) تحرف في النسخ الخطية إلى: عن.
فنی نکتہ: (2) نسخوں میں "عن" کی جگہ تحریف ہو گئی تھی۔
(3) في النسخ الخطية: عبد الله، مكبرًا، وقد جاء على الصواب في "تلخيص الذهبي" و "إتحاف المهرة" (13469)، وكذا في "شعب الإيمان" للبيهقي (9378) من طريق المصنف.
فنی نکتہ: (3) نسخوں میں "عبداللہ" ہو گیا تھا، درست "عبيد اللہ" ہے جیسا کہ تلخیص الذہبی اور بیہقی میں ہے۔
(4) صحيح لغيره، وهو مكرر (248)، وقرن هناك بعلي بن حمشاذ أبا بكر بن إسحاق.
درجۂ حدیث: (4) یہ "صحیح لغیرہ" ہے اور نمبر (248) کی تکرار ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1304 سے ماخوذ ہے۔