المستدرك على الصحيحين
كتاب الجنائز— نماز جنازہ کا بیان
مَا مِنْ شَيْءٍ يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ فِي جَسَدِهِ يُؤْذِيهِ إِلَّا كَفَّرَ عَنُه مِنْ سَيِّئَاتِهِ باب: مؤمن کے جسم کو جو بھی تکلیف پہنچتی ہے اللہ اس کے بدلے اس کے گناہ مٹا دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 1301
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا محمد بن عبد الوهاب، أخبرنا يعلى بن عُبيد، حدثنا طلحة بن يحيى، عن أبي بُرْدة (1)، عن معاوية قال: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول: "ما من شيءٍ يصيبُ المؤمنَ فِي جَسَده يُؤذِيهِ، إِلَّا كفَّر عنه من سَيئاته" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”مومن کو اس کے جسم میں پہنچنے والی کوئی بھی ایسی چیز جو اسے اذیت دے، وہ اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) تحرَّف في النسخ الخطية إلى ابن بريدة، وهو خطأ، والتصويب من "إتحاف المهرة" 13/ 366 ومصادر التخريج. وأبو بردة: هو ابن أبي موسى الأشعري.
فنی نکتہ: (1) نسخوں میں "ابن بریدہ" ہو گیا تھا، درست "ابو بردہ" (ابن ابی موسیٰ اشعری) ہے، جیسا کہ اتحاف المہرہ میں مذکور ہے۔
(2) صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن من أجل طلحة بن يحيى التيمي، وقد توبع.
درجۂ حدیث: (2) طلحہ بن یحییٰ التیمی کی وجہ سے سند حسن ہے اور ان کی متابعت موجود ہے، لہٰذا یہ "صحیح لغیرہ" ہے۔
وأخرجه أحمد 28/ (16899) عن يعلى بن عبيد الطنافسي بهذا الإسناد.
ويشهد له حديث عائشة المذكور عند الحديث السابق، وغير ما حديث كما في التعليق على حديث أبي سعيد الخدري في "مسند أحمد" 17/ (11007).
حوالہ / مصدر: اسے احمد (16899/28) نے یعلیٰ بن عبید کی سند سے روایت کیا ہے اور اس کے شواہد موجود ہیں۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1301 سے ماخوذ ہے۔