المستدرك على الصحيحين
كتاب الجنائز— نماز جنازہ کا بیان
خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا وَأَحْسَنُكُمْ عَمَلًا باب: تم میں سب سے بہتر وہ ہیں جن کی عمریں لمبی ہوں اور اعمال اچھے ہوں۔
حدیث نمبر: 1272
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا يحيى بنُ محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا المعتمِر. وحدثنا محمد بنُ صالح بن هانئ، حدثنا جعفر بنُ محمد بن سَوَّار، حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا إسماعيل بن جعفر؛ جميعًا عن حميدٍ، عن أنس: أنَّ النبي ﷺ قال: "إذا أرادَ الله بعبدٍ خيرًا استعمَلَه"، قال: فقيل: كيف يَستعملُه؟ قال: "يُوفِّقُه لعملٍ صالحٍ قبل الموت" (1).
هذا حديثٌ صحيحٌ على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وله شاهد بإسناد صحيح:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے (اپنے دین کے لیے) استعمال کر لیتا ہے۔“ عرض کیا گیا: ”اللہ اسے کیسے استعمال فرماتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اسے موت سے پہلے عملِ صالح کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، جبکہ اس کی ایک شاہد حدیث درج ذیل صحیح سند کے ساتھ موجود ہے:
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح المعتمر: هو ابن سليمان، وحميد: هو ابن أبي حميد الطويل.
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند صحیح ہے۔ معتمر سے مراد ابن سلیمان اور حمید سے مراد الطویل ہیں۔
وأخرجه الترمذي (2142) عن علي بن حجر، عن إسماعيل بن جعفر، بهذا الإسناد. وقال: هذا حديث صحيح.
حوالہ / مصدر: اسے ترمذی (2142) نے "صحیح" قرار دیا ہے۔
وأخرجه أحمد 19/ (12036) و (12214) و 21/ (13408) من طرق عن حميد الطويل، به.
حوالہ / مصدر: اسے احمد نے حمید الطویل کے مختلف طریقوں سے روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1272 سے ماخوذ ہے۔