حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تَذْبَحُوا إِلَّا مُسِنَّةً ، إِلَّا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ ، فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنَ الضَّأْنِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «لَا تَذْبَحُوا إِلَّا مُسِنَّةً، إِلَّا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ، فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنَ الضَّأْنِ» ”تم (قربانی کے لیے) صرف مسنہ (دو دانتا جانور) ہی ذبح کرو، الا یہ کہ تمہارے لیے ایسا کرنا دشوار ہو جائے تو ایسی صورت میں تم بھیڑ کا جذعہ (سال بھر کا بچہ) ذبح کر لیا کرو۔“
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، سَمِعَهُ مِنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : نَهَى عَنِ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ ، وَالزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے گدر کھجور اور پختہ کھجور، نیز کشمش اور پختہ کھجور (کو باہم ملا کر نبیذ بنانے) سے منع فرمایا۔“
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ ، وَالْكَافِرُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مومن ایک ہی آنت میں کھاتا ہے، جبکہ کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔“
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «إِذَا سَمِعْتُمْ نُبَاحَ الْكَلْبِ بِاللَّيْلِ أَوْ نُهَاقَ الْحَمِيرِ فَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ؛ فَإِنَّهُمْ يَرَوْنَ مَا لَا تَرَوْنَ. وَأَقِلُّوا الْخُرُوجَ إِذَا هَدَأَتِ الرِّجْلُ؛ فَإِنَّ اللَّهَ يَبُثُّ فِي لَيْلِهِ مِنْ خَلْقِهِ مَا يَشَاءُ. وَأَجِيفُوا الْأَبْوَابَ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا؛ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَفْتَحُ بَابًا أُجِيفَ وَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ. وَغَطُّوا الْجِرَارَ وَاكْفَئُوا الْآنِيَةَ وَأَوْكُوا الْقُرَبَ»
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ”جب تم رات کے وقت کتوں کے بھونکنے یا گدھوں کے ہینگنے کی آواز سنو تو اللہ کی پناہ طلب کیا کرو؛ کیونکہ وہ ایسی مخلوق کو دیکھتے ہیں جسے تم نہیں دیکھ سکتے، اور جب رات کی خاموشی چھا جائے اور لوگوں کی آمد و رفت تھم جائے تو باہر نکلنا کم کر دیا کرو؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا ہے رات کے وقت (زمین پر) پھیلا دیتا ہے، اور اپنے دروازے بند کر لیا کرو اور ان پر اللہ کا نام لیا کرو؛ کیونکہ شیطان اس دروازے کو نہیں کھولتا جسے اللہ کا نام لے کر بند کیا گیا ہو، اور مٹی کے بڑے برتنوں کو ڈھانپ دیا کرو، دیگر برتنوں کو اوندھا کر دیا کرو اور مشکیزوں کے منہ (تسموں سے) باندھ دیا کرو۔“