حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي حَرَّةَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ: كُنْتُ آخِذًا بِزِمَامِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ: فِيمَا يَقُولُ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ كُلَّ رِبًا مَوْضُوعٌ، وَإِنَّ أَوَّلَ رِبًا يُوضَعُ رِبَا الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، لَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكِمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ»
ترجمہ
سیدنا ابوحرہ رقاشی کے چچا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں حجۃ الوداع کے موقع پر ایامِ تشریق کے درمیانی دنوں میں رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی کی مہار تھامے ہوئے تھا، تو آپ ﷺ نے اپنے ارشاداتِ مبارکہ کے دوران فرمایا: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ كُلَّ رِبًا مَوْضُوعٌ، وَإِنَّ أَوَّلَ رِبًا يُوضَعُ رِبَا الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، لَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكِمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ» ”اے لوگو! یقیناً ہر قسم کا سود کالعدم قرار دے دیا گیا ہے، اور سب سے پہلا سود جسے میں ساقط کرتا ہوں وہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کا سود ہے، تمہارے لیے تمہارے اصل اموال (کی واپسی) ہے، نہ تم کسی پر زیادتی کرو اور نہ تم پر زیادتی کی جائے۔““
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا يَحِلُّ مَالُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا بِطِيبِ نَفْسٍ مِنْهُ .
ترجمہ
سیدنا ابو حرہ رقاشی کے چچا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کسی بھی مسلمان شخص کا مال اس کی دلی خوشی اور طیبِ خاطر کے بغیر (کسی دوسرے کے لیے) حلال نہیں ہے۔“