حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، «أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ نِكَاحِ الْمُتْعَةِ»
ترجمہ
سیدنا سبرہ (بن معبد جہنی) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی ﷺ نے نکاحِ متعہ سے منع فرمایا۔“
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ : اسْتَمْتِعُوا مِنْ هَذِهِ النِّسَاءِ قَالَ : وَالِاسْتِمْتَاعُ عِنْدَنَا : التَّزْوِيجُ ، قَالَ : فَعَرَضْنَا ذَلِكَ عَلَى النِّسَاءِ فَأَبَيْنَ إِلَّا أَنْ يَضْرِبْنَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُنَّ أَجَلًا . فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : « افْعَلُوا » ، فَخَرَجْتُ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِي ، مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنَّا بُرْدَةٌ . قَالَ : فَمَرَرْنَا بِامْرَأَةٍ فَأَعْجَبَهَا شَبَابِي وَبُرْدَةُ ابْنِ عَمِّي ، فَقَالَتْ : بُرْدٌ كَبُرْدٍ ، فَتَزَوَّجْتُهَا ، فَنِمْتُ مَعَهَا تِلْكَ اللَّيْلَةَ ، ثُمَّ غَدَوْتُ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الْبَابِ وَالرُّكْنِ ، يَقُولُ : « إِنِّي كُنْتُ أَذِنْتُ لَكُمْ فِي الْمُتْعَةِ ، فَمَنْ كَانَ عِنْدَهُ مِنْهُنَّ شَيْءٌ فَلْيُفَارِقْهُ ، فَإِنَّ اللهَ حَرَّمَهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ » .
ترجمہ
سیدنا سبرہ بن معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: ”ان عورتوں سے فائدہ اٹھاؤ (متعہ کر لو)۔“ وہ کہتے ہیں: ہمارے ہاں استمتاع کا مطلب نکاح کرنا تھا۔ ہم نے یہ بات عورتوں کے سامنے رکھی تو انہوں نے انکار کیا مگر اس صورت میں کہ ہم اپنے اور ان کے درمیان ایک مدت مقرر کر دیں۔ ہم نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسا کر لو۔“ چنانچہ میں اور میرا ایک چچا زاد بھائی نکلے، ہم میں سے ہر ایک کے پاس ایک چادر تھی، ہم ایک عورت کے پاس سے گزرے تو اسے میری جوانی اور میرے چچا زاد کی چادر پسند آئی، اس نے کہا: ”ایک چادر دوسری چادر جیسی ہی ہے۔“ چنانچہ میں نے اس سے نکاح کر لیا اور وہ رات اس کے ساتھ گزاری۔ پھر صبح گیا تو دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ (کعبہ کے) دروازے اور رکن کے درمیان کھڑے فرما رہے ہیں: ”میں نے تمہیں متعہ کی اجازت دی تھی، تو جس کے پاس ان عورتوں میں سے کوئی ہو وہ اسے چھوڑ دے، کیونکہ اللہ نے اسے قیامت کے دن تک کے لیے حرام کر دیا ہے۔“
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، « أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يُصَلَّى فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ ، وَرَخَّصَ أَنْ يُصَلَّى فِي مُرَاحِ الْغَنَمِ » .
ترجمہ
سیدنا سبرہ بن معبد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے اونٹوں کے باڑوں میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا اور بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کی اجازت دی۔“
وَعَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « يَسْتُرُ الرَّجُلَ فِي الصَّلَاةِ السَّهْمُ ، وَإِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَتِرْ وَلَوْ بِسَهْمٍ » .
ترجمہ
اور اسی سند سے سیدنا سبرہ بن معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نماز میں آدمی کے لیے ایک تیر بھی سترہ بن جاتا ہے، اور جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو سترہ قائم کرے، خواہ ایک تیر ہی سے ہو۔“