مسند أبي يعلى الموصلي
يزيد بن ثابت، عن النبي صلى الله عليه وسلم— یزید بن ثابت کی روایت کا بیان۔
يَزِيدُ بْنُ ثَابِتٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: یزید بن ثابت کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 937
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ، حَدَّثَنَا خَارِجَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى الْبَقِيعِ فَرَأَى قَبْرًا حَدِيثًا فَقَالَ: «مَا هَذَا الْقَبْرُ؟»، قَالُوا: فُلَانَةُ مَوْلَاةُ فُلَانٍ مَاتَتْ ظُهْرًا وَأَنْتَ قَائِلٌ، فَكَرِهْنَا أَنْ نُوقِظَكَ، قَالَ: فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَفَّنَا خَلْفَهُ، فَكَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا ثُمَّ قَالَ: «لَا يَمُوتَنَّ أَحَدٌ مَا دُمْتُ بَيْنَ ظَهْرَانَيْكُمْ إِلَّا آذَنْتُمُونِي»، قَالَ: وَأَظُنُّهُ قَالَ: «فَإِنَّ صَلَاتِي لَهُ رَحْمَةٌ»ترجمہ
سیدنا یزید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بقیع کی طرف نکلے، آپ ﷺ نے ایک نئی قبر دیکھی تو پوچھا: ”یہ قبر کس کی ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”فلاں کی آزاد کردہ لونڈی فلانہ ہے، وہ ظہر کے وقت فوت ہوئی جب آپ قیلولہ فرما رہے تھے، تو ہم نے آپ کو جگانا مناسب نہ سمجھا۔“ رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور ہمیں اپنے پیچھے صف میں کھڑا کیا اور اس پر چار تکبیریں کہیں، پھر فرمایا: ”جب تک میں تمہارے درمیان ہوں، تم میں سے جو بھی فوت ہو مجھے ضرور اطلاع دیا کرو۔“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: ”کیونکہ میری نماز اس کے لیے رحمت ہے۔“