مسند أبي يعلى الموصلي
سبرة بن معبد الجهني، عن النبي صلى الله عليه وسلم— سبرہ بن معبد الجہنی کی مرویات کا بیان۔
سَبْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيُّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: سبرہ بن معبد الجہنی کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ : اسْتَمْتِعُوا مِنْ هَذِهِ النِّسَاءِ قَالَ : وَالِاسْتِمْتَاعُ عِنْدَنَا : التَّزْوِيجُ ، قَالَ : فَعَرَضْنَا ذَلِكَ عَلَى النِّسَاءِ فَأَبَيْنَ إِلَّا أَنْ يَضْرِبْنَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُنَّ أَجَلًا . فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : « افْعَلُوا » ، فَخَرَجْتُ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِي ، مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنَّا بُرْدَةٌ . قَالَ : فَمَرَرْنَا بِامْرَأَةٍ فَأَعْجَبَهَا شَبَابِي وَبُرْدَةُ ابْنِ عَمِّي ، فَقَالَتْ : بُرْدٌ كَبُرْدٍ ، فَتَزَوَّجْتُهَا ، فَنِمْتُ مَعَهَا تِلْكَ اللَّيْلَةَ ، ثُمَّ غَدَوْتُ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الْبَابِ وَالرُّكْنِ ، يَقُولُ : « إِنِّي كُنْتُ أَذِنْتُ لَكُمْ فِي الْمُتْعَةِ ، فَمَنْ كَانَ عِنْدَهُ مِنْهُنَّ شَيْءٌ فَلْيُفَارِقْهُ ، فَإِنَّ اللهَ حَرَّمَهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ » .
سیدنا سبرہ بن معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: ”ان عورتوں سے فائدہ اٹھاؤ (متعہ کر لو)۔“ وہ کہتے ہیں: ہمارے ہاں استمتاع کا مطلب نکاح کرنا تھا۔ ہم نے یہ بات عورتوں کے سامنے رکھی تو انہوں نے انکار کیا مگر اس صورت میں کہ ہم اپنے اور ان کے درمیان ایک مدت مقرر کر دیں۔ ہم نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسا کر لو۔“ چنانچہ میں اور میرا ایک چچا زاد بھائی نکلے، ہم میں سے ہر ایک کے پاس ایک چادر تھی، ہم ایک عورت کے پاس سے گزرے تو اسے میری جوانی اور میرے چچا زاد کی چادر پسند آئی، اس نے کہا: ”ایک چادر دوسری چادر جیسی ہی ہے۔“ چنانچہ میں نے اس سے نکاح کر لیا اور وہ رات اس کے ساتھ گزاری۔ پھر صبح گیا تو دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ (کعبہ کے) دروازے اور رکن کے درمیان کھڑے فرما رہے ہیں: ”میں نے تمہیں متعہ کی اجازت دی تھی، تو جس کے پاس ان عورتوں میں سے کوئی ہو وہ اسے چھوڑ دے، کیونکہ اللہ نے اسے قیامت کے دن تک کے لیے حرام کر دیا ہے۔“