مسند أبي يعلى الموصلي
مسند خفاف بن إيماء الغفاري— خفاف بن ایماء غفاری کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ خُفَافِ بْنِ إِيمَاءَ الْغِفَارِيُّ باب: خفاف بن ایماء غفاری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 909
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ خُفَافٍ ، أَنَّهُ قَالَ : قَالَ خُفَافُ بْنُ إِيمَاءَ : رَكَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ ، فَقَالَ : « غِفَارُ غَفَرَ اللهُ لَهَا ، وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللهُ ، وَعُصَيَّةُ عَصَتِ اللهَ وَرَسُولَهُ ، اللَّهُمَّ الْعَنْ بَنِي لِحْيَانَ ، وَالْعَنْ رِعْلًا وَذَكْوَانَ » ، ثُمَّ وَقَعَ سَاجِدًا .
قَالَ خُفَافٌ : فَجُعِلَتْ لَعْنَةُ الْكُفَّارِ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ .
ترجمہ
سیدنا خفاف بن ایماء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے رکوع کیا، پھر سر اٹھایا اور فرمایا: ”(قبیلہ) غفار، اللہ اس کی مغفرت فرمائے، اور (قبیلہ) اسلم، اللہ اسے سلامت رکھے، اور (قبیلہ) عصیہ نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔ اے اللہ! بنو لحیان پر لعنت فرما، اور رعل و ذکوان پر لعنت فرما۔“ پھر آپ ﷺ سجدے میں چلے گئے۔ سیدنا خفاف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اسی وجہ سے کفار پر لعنت (قنوت میں) مقرر کی گئی۔“