مسند أبي يعلى الموصلي
مسند خفاف بن إيماء الغفاري— خفاف بن ایماء غفاری کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ خُفَافِ بْنِ إِيمَاءَ الْغِفَارِيُّ باب: خفاف بن ایماء غفاری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 908
مُسْنَدُ خُفَافِ بْنِ إِيمَاءَ الْغِفَارِيِّ
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا بِهِ ابْنُ وَهْبٍ قَالَ : وَأَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي الْقَاسِمِ مِقْسَمٍ مَوْلَى بَنِي رَبِيعَةَ ، عَنِ الْحَارِثِ قَالَ : صَلَّيْتُ فِي مَسْجِدِ بَنِي غِفَارٍ ، فَلَمَّا جَلَسْتُ جَعَلْتُ أَدْعُو وَأُشِيرُ بِأُصْبُعٍ وَاحِدَةٍ ، فَدَخَلَ عَلَيَّ خُفَافُ بْنُ إِيمَاءَ الْغِفَارِيُّ ، وَأَنَا كَذَلِكَ ، فَقَالَ : مَا تُرِيدُ بِهَذَا حِينَ تُشِيرُ بِأُصْبُعٍ وَاحِدَةٍ ؟ قَالَ : قُلْتُ : أَدْعُو اللهَ وَأَسْأَلُهُ ، قَالَ : « نِعْمَ مَا صَنَعْتَ ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ ، فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ : إِنَّمَا يَسْحَرُ بِهَا . كَذَبَ الْمُشْرِكُونَ ، إِنَّمَا ذَلِكَ الْإِخْلَاصُ » .
ترجمہ
امام حارث (بن خفاف) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے بنو غفار کی مسجد میں نماز پڑھی، جب میں (تشہد میں) بیٹھا تو دعا کرنے لگا اور ایک انگلی سے اشارہ کرنے لگا۔ اسی حال میں سیدنا خفاف بن ایماء غفاری رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اور پوچھا: ”جب تم ایک انگلی سے اشارہ کرتے ہو تو اس سے تمہارا کیا مقصد ہوتا ہے؟“ میں نے کہا: ”میں اللہ سے دعا اور سوال کرتا ہوں۔“ انہوں نے فرمایا: ”تم نے بہت اچھا کیا، رسول اللہ ﷺ بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔“ مشرکین کہتے تھے کہ آپ ﷺ اس کے ذریعے جادو کرتے ہیں، مشرکین نے جھوٹ کہا، یہ تو اخلاص (توحید) کا اظہار ہے۔