مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي عبيدة بن الجراح— ابو عبیدہ بن الجراح کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ باب: ابو عبیدہ بن الجراح کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ ابْنِ أَخِي جُوَيْرِيَةَ ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنَا وَاصِلٌ مَوْلَى أَبِي عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي سَيْفٍ الْجَرْمِيِّ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَجُلٍ مِنْ فُقَهَاءِ أَهْلِ الشَّامِ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عُطَيْفٍ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ فِي مَرَضِهِ وَامْرَأَتُهُ تُحَيْفَةُ جَالِسَةٌ عِنْدَ رَأْسِهِ ، وَهُوَ مُقْبِلٌ بِوَجْهِهِ عَلَى الْجِدَارِ ، فَقُلْتُ : كَيْفَ بَاتَ أَبُو عُبَيْدَةَ ؟ فَقَالَتْ : بَاتَ بِأَجْرٍ ، فَقَالَ : إِنِّي وَاللهِ مَا بِتُّ بِأَجْرٍ . قَالَ : فَكَأَنَّ الْقَوْمَ سَاءَهُمْ ، فَقَالَ : أَلَا تَسْأَلُونِي عَمَّا قُلْتُ ؟ قَالُوا : إِنَّا لَمْ يُعْجِبْنَا مَا قُلْتَ ، فَكَيْفَ نَسْأَلُكَ ؟ فَقَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَنْ أَنْفَقَ نَفَقَةً فَاضِلَةً فِي سَبِيلِ اللهِ فَبِسَبْعِمِائَةٍ ، وَمَنْ أَنْفَقَ عَلَى عِيَالِهِ أَوْ عَادَ مَرِيضًا أَوْ مَازَ أَذًى ، فَالْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا ، وَالصَّوْمُ جُنَّةٌ مَا لَمْ يَخْرِقْهَا ، وَمَنِ ابْتَلَاهُ اللهُ بِبَلَاءٍ فِي جَسَدِهِ فَهُوَ لَهُ حِطَّةٌ .
عیاض بن غطیف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے پاس ان کی بیماری میں گیا، ان کی اہلیہ تحیفہ ان کے سرہانے بیٹھی تھیں اور وہ دیوار کی طرف منہ کیے ہوئے تھے۔ میں نے پوچھا: ”ابو عبیدہ نے رات کیسے گزاری؟“ انہوں نے کہا: ”اجر کے ساتھ رات گزاری۔“ تو انہوں (سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ) نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نے اجر کے ساتھ رات نہیں گزاری۔“ لوگوں کو یہ بات بری لگی، تو انہوں نے فرمایا: ”تم مجھ سے پوچھتے کیوں نہیں کہ میں نے کیا کہا؟“ لوگوں نے کہا: ”ہمیں آپ کی بات اچھی نہیں لگی تو ہم آپ سے کیسے پوچھیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ’جس نے اللہ کی راہ میں اپنی ضرورت سے زائد مال خرچ کیا تو اسے سات سو گنا (اجر) ملے گا، اور جس نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا، یا کسی مریض کی عیادت کی، یا (راستے سے) تکلیف دہ چیز ہٹائی تو ایک نیکی دس گنا ہے، اور روزہ ڈھال ہے جب تک کہ وہ اسے پھاڑ نہ دے، اور جسے اللہ اس کے جسم میں کسی آزمائش میں مبتلا کرے تو وہ اس کے گناہوں کو جھاڑنے کا ذریعہ ہے۔‘“