مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي جحيفة— ابو جحیفہ کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي جُحَيْفَةَ باب: ابو جحیفہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 879
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي جُحَيْفَةِ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ ، وَمَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ يَقُولُ : أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ لَنَا بِثِنْتَيْ عَشْرَةَ قَلُوصًا ، وَكُنَّا فِي اسْتِخْرَاجِهَا ، فَجَاءَتْ وَفَاتُهُ فَمَنَعَنَاهَا النَّاسُ حَتَّى اجْتَمَعُوا ، قَالَ : فَقُلْتُ لِأَبِي جُحَيْفَةَ : حَدِّثْنِي عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : كَانَ رَجُلًا أَبْيَضَ قَدْ شَمِطَ عَارِضَاهُ .
ترجمہ
صالح بن مسعود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے ہمارے لیے بارہ جوان اونٹنیاں دینے کا حکم فرمایا، ہم ابھی انہیں وصول کرنے کی کوشش میں تھے کہ آپ ﷺ کی وفات ہو گئی، تو لوگوں نے وہ ہمیں نہ دیں یہاں تک کہ (ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت پر) جمع ہو گئے۔“ میں نے سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ”مجھے رسول اللہ ﷺ کے بارے میں کچھ بتائیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ سفید رنگت والے تھے، آپ ﷺ کے رخساروں کے بال کچھ سفید ہو چکے تھے۔“