مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند عبد الرحمن بن عوف— عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ باب: عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ : سَمِعْتُ بَجَالَةَ يُحَدِّثُ أَبَا الشَّعْثَاءِ ، وَعَمْرَو بْنَ أَوْسٍ ، عَامَ حَجَّ مُصْعَبُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ إِلَى جَنْبِ دَرَجِ زَمْزَمَ : كُنْتُ كَاتِبًا لِجَزْءِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَمِّ الْأَحْنَفِ ، فَأَتَاهُ عُمَرُ قَبْلَ مَوْتِهِ بِسَنَةٍ : اقْتُلُوا كُلَّ سَاحِرٍ ، وَفَرِّقُوا بَيْنَ كُلِّ ذِي مَحْرَمٍ مِنَ الْمَجُوسِ ، وَانْهُوهُمْ عَنِ الزَّمْزَمَةِ ، قَالَ : فَقَتَلْنَا ثَلَاثَ سَوَاحِرَ ، وَجَعَلْنَا نُفَرِّقُ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَحَرِيمِهَا فِي كِتَابِ اللهِ ، وَصَنَعَ طَعَامًا كَثِيرًا ، فَدَعَا الْمَجُوسَ وَعَرَضَ السَّيْفَ عَلَى فَخِذِهِ ، فَأَلْقَوْا وِقْرَ بَغْلٍ أَوْ بَغْلَيْنِ مِنْ وَرِقٍ ، وَأَكَلُوا بِغَيْرِ زَمْزَمَةٍ ، قَالَ : وَلَمْ يَكُنْ عُمَرُ أَخَذَ الْجِزْيَةَ مِنَ الْمَجُوسِ حَتَّى أَخْبَرَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَذَهَا مِنْ مَجُوسِ هَجَرَ .
عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بجالہ رحمہ اللہ کو، جس سال مصعب بن زبیر نے حج کیا، زمزم کی سیڑھیوں کے پاس ابو الشعثاء اور عمرو بن اوس سے یہ بیان کرتے سنا: ”میں احنف کے چچا جَزء بن معاویہ کا کاتب تھا کہ ان کے پاس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات سے ایک سال پہلے ان کا حکم آیا: ہر جادوگر کو قتل کر دو، مجوسیوں میں سے ہر محرم رشتہ دار (میاں بیوی) کے درمیان جدائی کرا دو، اور انہیں زمزمہ سے روک دو۔“ وہ کہتے ہیں: ”چنانچہ ہم نے تین جادوگرنیوں کو قتل کیا اور ہم اللہ کی کتاب کے مطابق عورت اور اس کے محرم کے درمیان جدائی کرانے لگے۔ جزء نے بہت سا کھانا تیار کیا، مجوسیوں کو بلایا اور تلوار اپنی ران پر رکھ لی، تو انہوں نے ایک یا دو خچروں کے بوجھ کے برابر چاندی ڈال دی اور زمزمہ کیے بغیر کھانا کھایا۔“ نیز کہا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مجوسیوں سے جزیہ نہیں لیتے تھے یہاں تک کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہجر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا تھا۔“