مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند عبد الرحمن بن عوف— عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ باب: عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، سَمِعَ بَجَالَةَ قَالَ : كُنْتُ كَاتِبًا لِجَزْءِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَمِّ الْأَحْنَفِ ، فَأَتَانَا كِتَابُ عُمَرَ قَبْلَ مَوْتِهِ بِسَنَةٍ ، يَقُولُ : اقْتُلُوا كُلَّ سَاحِرٍ ، وَفَرِّقُوا بَيْنَ كُلِّ ذِي مَحْرَمٍ مِنَ الْمَجُوسِ ، وَانْهُوهُمْ عَنِ الزَّمْزَمَةِ ، فَقَتَلْنَا ثَلَاثَ سَوَاحِرَ ، وَجَعَلْنَا نُفَرِّقُ بَيْنَ الرَّجُلِ وَحَرِيمَتِهِ فِي كِتَابِ اللهِ ، وَصَنَعَ طَعَامًا كَثِيرًا وَدَعَا الْمَجُوسَ ، وَعَرَضَ السَّيْفَ عَلَى فَخِذِهِ ، وَأَلْقَوْا وِقْرَ بَغْلٍ أَوْ بَغْلَيْنِ مِنْ وَرِقٍ ، وَأَكَلُوا بِغَيْرِ زَمْزَمَةٍ ، وَلَمْ يَكُنْ عُمَرُ أَخَذَ الْجِزْيَةَ مِنَ الْمَجُوسِ حَتَّى أَخْبَرَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَذَهَا مِنْ مَجُوسِ هَجَرَ .
بجالہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں احنف کے چچا جَزء بن معاویہ کا کاتب تھا کہ ہمارے پاس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات سے ایک سال پہلے ان کا خط آیا جس میں لکھا تھا: ”ہر جادوگر کو قتل کر دو، مجوسیوں میں سے ہر محرم رشتہ دار (میاں بیوی) کے درمیان جدائی کرا دو، اور انہیں (کھانے کے وقت) زَمزَمہ (منہ ہی منہ میں گنگنانے) سے روک دو۔“ چنانچہ ہم نے تین جادوگرنیوں کو قتل کیا اور ہم اللہ کی کتاب کے مطابق آدمی اور اس کی محرم عورت کے درمیان جدائی کرانے لگے۔ جَزء نے بہت سا کھانا تیار کیا، مجوسیوں کو بلایا اور تلوار اپنی ران پر رکھ لی، تو انہوں نے ایک یا دو خچروں کے بوجھ کے برابر چاندی ڈال دی اور زمزمہ کیے بغیر کھانا کھایا۔ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مجوسیوں سے جزیہ نہیں لیتے تھے یہاں تک کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہجر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا تھا۔