مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند عبد الرحمن بن عوف— عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ باب: عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ طَلْحَةَ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ انْصَرَفَ إِلَى الطَّائِفِ ، فَحَاصَرَهَا تِسْعَ عَشْرَةَ ، أَوْ ثَمَانَ عَشْرَةَ لَمْ يَفْتَتِحْهَا ، ثُمَّ أَوْغَلَ رَوْحَةً أَوْ غَدْوَةً ، ثُمَّ نَزَلَ ، ثُمَّ هَجَّرَ ، فَقَالَ : « أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنِّي فَرَطٌ لَكُمْ ، وَأُوصِيكُمْ بِعِتْرَتِي خَيْرًا ، وَإِنَّ مَوْعِدَكُمُ الْحَوْضُ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لِيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَلْيُؤْتُوا الزَّكَاةَ ، أَوْ لَأَبْعَثَنَّ إِلَيْهِمْ رَجُلًا مِنِّي - أَوْ : كَنَفْسِي - فَلَيَضْرِبَنَّ أَعْنَاقَ مُقَاتِلَتِهِمْ ، وَلَيَسْبِيَنَّ ذَرَارِيَّهُمْ » قَالَ : فَرَأَى النَّاسُ أَنَّهُ أَبُو بَكْرٍ ، أَوْ عُمَرُ ، فَأَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ ، فَقَالَ : « هَذَا هُوَ » .
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے مکہ فتح کر لیا تو طائف کی طرف تشریف لے گئے اور انیس یا اٹھارہ دن اس کا محاصرہ کیا لیکن اسے فتح نہ کیا، پھر صبح یا شام کو کچھ دور آگے گئے، پھر پڑاؤ ڈالا، پھر دوپہر کے وقت فرمایا: ”اے لوگو! میں تمہارا پیش رو ہوں، اور میں تمہیں اپنی عترت (اہلِ بیت) کے ساتھ بھلائی کی وصیت کرتا ہوں، اور تم سے ملاقات کی جگہ حوض (کوثر) ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! وہ لوگ ضرور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں، ورنہ میں ان کی طرف اپنے میں سے ایک آدمی بھیجوں گا ـ یا فرمایا: اپنے جیسا ـ جو ان کے جنگجوؤں کی گردنیں اڑائے گا اور ان کی اولاد کو قیدی بنائے گا۔“ لوگوں نے خیال کیا کہ وہ ابوبکر یا عمر ہوں گے، تو آپ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: ”یہ ہے وہ (شخص)۔“