❮
❯
حدیث نمبر: 858
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : كَانَ لَا يُفَارِقُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَّا خَمْسَةٌ أَوْ أَرْبَعَةٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمَا يَنُوبُهُ مِنْ حَوَائِجِهِ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ، قَالَ : فَجِئْتُهُ وَقَدْ خَرَجَ ، فَاتَّبَعْتُهُ ، فَدَخَلَ حَائِطًا مِنْ حِيطَانِ الْأَسْوَافِ ، فَصَلَّى ، فَسَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ ، وَقُلْتُ : قَبَضَ اللهُ رُوحَهُ ، قَالَ : فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَدَعَانِي ، فَقَالَ : مَا لَكَ ؟ فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَطَلْتَ السُّجُودَ ، قُلْتُ : قَبَضَ اللهُ رُوحَ رَسُولِهِ لَا أَرَاهُ أَبَدًا . قَالَ : سَجَدْتُ شُكْرًا لِرَبِّي فِيمَا أَبْلَانِي فِي أُمَّتِي ، مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً مِنْ أُمَّتِي كُتِبَ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ ، وَمُحِيَ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ .
ترجمہ

سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے ہم پانچ یا چار افراد رات دن آپ ﷺ کو پیش آنے والی ضروریات کی وجہ سے آپ ﷺ سے جدا نہیں ہوتے تھے۔ ایک مرتبہ میں آپ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نکل چکے تھے، میں آپ ﷺ کے پیچھے گیا تو آپ ﷺ اَسواف کے باغوں میں سے ایک باغ میں داخل ہوئے، نماز پڑھی اور سجدہ کیا اور سجدہ بہت طویل کیا۔ میں نے (دل میں) کہا: ”اللہ نے آپ ﷺ کی روح قبض کر لی ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے سر اٹھایا اور مجھے بلا کر فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا؟“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے سجدہ بہت طویل کیا تو میں نے کہا کہ اللہ نے اپنے رسول کی روح قبض کر لی ہے، اب میں آپ کو کبھی نہیں دیکھ سکوں گا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب کا شکر ادا کرنے کے لیے سجدہ کیا ہے اس انعام پر جو اس نے مجھے میری امت کے بارے میں عطا فرمایا: میری امت میں سے جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کے دس گناہ مٹا دیے جائیں گے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / من مسند عبد الرحمن بن عوف / حدیث: 858
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6280/1، 6503/5، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 853»