مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند عبد الرحمن بن عوف— عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ باب: عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 841
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَارِظٍ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ : أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ يَعُودُهُ ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : وَصَلَتْكَ رَحِمٌ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : قَالَ اللهُ : أَنَا الرَّحْمَنُ وَهِيَ الرَّحِمُ ، شَقَقْتُ لَهَا مِنَ اسْمِي ، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ ، أَوْ قَالَ : بَتَّهَا أَبُتُّهُ .
ترجمہ
ابراہیم بن عبداللہ بن قارظ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے والد سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس گئے تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”تمہیں صلہ رحمی نے (یہاں) پہنچایا ہے۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں رحمن ہوں اور یہ رَحِم ہے، میں نے اس کا نام اپنے نام سے نکالا ہے، تو جو اسے جوڑے گا میں اسے جوڑوں گا اور جو اسے کاٹے گا میں اسے کاٹ دوں گا۔‘“ یا فرمایا: ”جو اسے جڑ سے کاٹے گا میں اسے جڑ سے کاٹ دوں گا۔“