مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند عبد الرحمن بن عوف— عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ باب: عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنَّ أَبَا الرَّدَّادِ اشْتَكَى ، فَعَادَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، فَقَالَ : خَيْرُهُمْ وَأَوْصَلُهُمْ أَبُو مُحَمَّدٍ . فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : قَالَ اللهُ : أَنَا اللهُ ، وَأَنَا الرَّحْمَنُ ، وَهِيَ الرَّحِمُ ، خَلَقْتُ الرَّحِمَ وَاشْتَقَقْتُ لَهَا مِنِ اسْمِي ، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ . أَوْ : بَتَتُّهُ .
ابو سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابو الرداد بیمار ہوئے تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ان کی عیادت کی۔ ابو الرداد نے کہا: ”ان (قرابت داروں) میں سب سے بہتر اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ابو محمد (عبدالرحمن بن عوف) ہیں۔“ تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اللہ ہوں، میں رحمن ہوں اور یہ رَحِم (رشتہ داری) ہے، میں نے رحم کو پیدا کیا اور اس کا نام اپنے نام سے نکالا، تو جو اسے جوڑے گا میں اسے (اپنے ساتھ) جوڑوں گا اور جو اسے کاٹے گا میں اسے کاٹ دوں گا۔“ یا فرمایا: ”اسے جڑ سے کاٹ دوں گا۔“