مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند عبد الرحمن بن عوف— عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ باب: عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي مَكْحُولٌ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَلَسْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ لِي: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، هَلْ سَمِعْتَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَيْئًا أَمَرَ بِهِ الْمُسْلِمَ إِذَا سَهَا فِي صَلَاتِهِ، كَيْفَ يَصْنَعُ؟ قَالَ: فَقُلْتُ: لَا وَاللَّهِ، أَوَمَا سَمِعْتَ أَنْتَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي ذَلِكَ شَيْئًا؟ قَالَ: فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ فِي ذَلِكَ أَتَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَ: فِيمَ أَنْتُمَا؟ قَالَ: فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: سَأَلْتُهُ، فَأَخْبَرَهُ عَمَّا سَأَلَهُ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: لَكِنِّي قَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَأْمُرُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: فَأَنْتَ عِنْدَنَا عَدْلٌ، فَمَاذَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم؟ قَالَ: فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «إِذَا سَهَا أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ حَتَّى لَا يَدْرِي أَزَادَ أَمْ نَقَصَ، فَإِنْ كَانَ شَكَّ فِي الْوَاحِدَةِ وَالثِّنْتَيْنِ فَلْيَجْعَلْهَا وَاحِدَةً، وَإِذَا شَكَّ فِي الثِّنْتَيْنِ أَوِ الثَّلَاثَةِ فَلْيَجْعَلْهَا ثِنْتَيْنِ، وَإِذَا شَكَّ فِي الثَّلَاثَةِ وَالْأَرْبَعِ فَلْيَجْعَلْهَا ثَلَاثًا حَتَّى يَكُونَ الْوَهْمُ فِي الزِّيَادَةِ، ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ، ثُمَّ يُسَلِّمُ»سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابن عباس! کیا تم نے رسول اللہ ﷺ سے کوئی ایسی بات سنی ہے جس کا آپ ﷺ نے مسلمان کو حکم دیا ہو کہ جب وہ نماز میں بھول جائے تو کیا کرے؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! نہیں۔ اے امیر المومنین! کیا آپ نے اس بارے میں رسول اللہ ﷺ سے کچھ نہیں سنا؟“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! نہیں۔“ ہم اسی گفتگو میں تھے کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ آ گئے اور پوچھا: ”آپ دونوں کس بات میں مشغول ہیں؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں نے ان سے یہ سوال کیا تھا۔ سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”لیکن میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس بارے میں حکم دیتے سنا ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ ہمارے نزدیک معتبر ہیں، تو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے کیا سنا؟“ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی نماز میں بھول جائے یہاں تک کہ اسے معلوم نہ رہے کہ اس نے زیادہ پڑھی ہے یا کم، تو اگر اسے ایک اور دو میں شک ہو تو اسے ایک شمار کرے، اور اگر دو اور تین میں شک ہو تو دو شمار کرے، اور اگر تین اور چار میں شک ہو تو تین شمار کرے، تاکہ وہم زیادتی میں ہو، پھر سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھے بیٹھے دو سجدے کرے، پھر سلام پھیرے۔“