مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند عبد الرحمن بن عوف— عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ باب: عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 838
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ نَشَدَ رَهْطًا وَفِيهِمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ : أَنْشُدُكُمْ بِاللهِ الَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ ، هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « لَا نُورَثُ ، مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ ؟ » قَالُوا : نَعَمْ .
ترجمہ
مالک بن اوس بن حدثان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک جماعت کو، جن میں سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بھی تھے، قسم دے کر پوچھا: ”میں تمہیں اس اللہ کی قسم دیتا ہوں جس کے حکم سے آسمان و زمین قائم ہیں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ’ہمارا (انبیاء کا) کوئی وارث نہیں ہوتا، ہم جو کچھ چھوڑیں وہ صدقہ ہے‘؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“