مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند عبد الرحمن بن عوف— عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ باب: عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ خَرَجَ إِلَى الشَّامِ حَتَّى إِذَا كَانَ بِسَرْغَ لَقِيَهُ أُمَرَاءُ الْأَجْنَادِ : أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ وَأَصْحَابُهُ ، فَأَخْبَرُوهُ أَنَّ الْوَبَاءَ قَدْ وَقَعَ بِالشَّامِ ، فَقَالَ عُمَرُ : ادْعُوا لِي الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ .
فَدُعُوا لَهُ ، فَاسْتَشَارَهُمْ ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ : خَرَجْتَ لِأَمْرٍ وَلَا نَرَى أَنْ تَرْجِعَ . وَقَالَ بَعْضُهُمْ : مَعَكَ بَقِيَّةُ النَّاسِ وَأَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا نَرَى أَنْ تُقْدِمَهُمْ عَلَى هَذَا الْوَبَاءِ ، فَقَالَ لَهُمُ : ارْتَفِعُوا عَنِّي ، ثُمَّ قَالَ : ادْعُوا لِيَ الْأَنْصَارَ ، فَدُعُوا لَهُ ، فَاسْتَشَارَهُمْ ، فَسَلَكُوا سَبِيلَ الْمُهَاجِرِينَ وَاخْتَلَفُوا كَاخْتِلَافِهِمْ ، قَالَ : قُومُوا عَنِّي ، ثُمَّ قَالَ : ادْعُوا لِي مَنْ كَانَ هَاهُنَا مِنْ مَشْيَخَةِ قُرَيْشٍ ، مِنْ مُهَاجِرَةِ الْفَتْحِ ، فَدُعُوا لَهُ ، فَاسْتَشَارَهُمْ ، فَلَمْ يَخْتَلِفْ عَلَيْهِ رَجُلَانِ ، فَقَالُوا : نَرَى أَنْ تَرْجِعَ بِالنَّاسِ ، وَلَا تُقْدِمَهُمْ عَلَى هَذَا الْوَبَاءِ ، فَنَادَى عُمَرُ : إِنِّي مُصْبِحٌ عَلَى ظَهْرٍ ، فَاجْتَمَعُوا عَلَيْهِ ، فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ : أَفِرَارًا مِنْ قَدَرِ اللهِ ؟ قَالَ : لَوْ غَيْرُكَ قَالَهَا يَا أَبَا عُبَيْدَةَ ، نَعَمْ ، فِرَارًا مِنْ قَدَرِ اللهِ إِلَى قَدَرِ اللهِ ، أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَتْ لَكَ إِبِلٌ فَهَبَطَتْ وَادِيًا ذَا عُدْوَتَيْنِ :
إِحْدَاهُمَا خَصْبَةٌ وَالْأُخْرَى جَدْبَةٌ ، أَلَيْسَ إِنْ رَعَيْتَ الْخَصْبَةَ رَعَيْتَهَا بِقَدَرِ اللهِ ، وَإِنْ رَعَيْتَ الْجَدْبَةَ رَعَيْتَهَا بِقَدَرِ اللهِ ؟ فَجَاءَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، وَكَانَ مُتَغَيِّبًا فِي بَعْضِ حَاجَتِهِ ، فَقَالَ : إِنَّ عِنْدِي مِنْ هَذَا عِلْمًا ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : « إِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضٍ فَلَا تَقْدَمُوا عَلَيْهِ ، وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْهُ » فَحَمِدَ اللهَ عُمَرُ ثُمَّ انْصَرَفَ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ شام کی طرف روانہ ہوئے، جب مقامِ سَرغ پر پہنچے تو لشکروں کے امراء سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی آپ سے ملے اور بتایا کہ شام میں وبا پھیل چکی ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے پاس اولین مہاجرین کو بلاؤ۔“ انہیں بلایا گیا تو آپ نے ان سے مشورہ کیا۔ بعض نے کہا: ”آپ ایک کام کے لیے نکلے ہیں، ہم مناسب نہیں سمجھتے کہ آپ لوٹ جائیں۔“ اور بعض نے کہا: ”آپ کے ساتھ باقی ماندہ لوگ اور رسول اللہ ﷺ کے صحابہ ہیں، ہم مناسب نہیں سمجھتے کہ آپ انہیں اس وبا کی طرف لے جائیں۔“ آپ نے فرمایا: ”میرے پاس سے چلے جاؤ۔“ پھر فرمایا: ”انصار کو بلاؤ۔“ انہیں بلایا گیا اور آپ نے ان سے مشورہ کیا تو وہ بھی مہاجرین کی راہ چلے اور انہی کی طرح اختلاف کیا۔ آپ نے فرمایا: ”میرے پاس سے اٹھ جاؤ۔“ پھر فرمایا: ”یہاں قریش کے جو بزرگ فتحِ مکہ کے موقع پر ہجرت کر کے آئے ہیں انہیں بلاؤ۔“ انہیں بلایا گیا اور آپ نے ان سے مشورہ کیا تو ان میں سے دو آدمیوں نے بھی اختلاف نہ کیا، سب نے کہا: ”ہماری رائے ہے کہ آپ لوگوں کو لے کر واپس لوٹ جائیں اور انہیں اس وبا کی طرف نہ لے جائیں۔“ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اعلان کروا دیا: ”میں صبح سواری پر (واپس) روانہ ہونے والا ہوں۔“ لوگ آپ کے پاس جمع ہو گئے تو سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کیا اللہ کی تقدیر سے بھاگ رہے ہیں؟“ آپ نے فرمایا: ”اے ابو عبیدہ! کاش یہ بات تمہارے علاوہ کسی اور نے کہی ہوتی! ہاں، ہم اللہ کی تقدیر سے اللہ ہی کی تقدیر کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ بتاؤ اگر تمہارے پاس اونٹ ہوں اور تم کسی ایسی وادی میں اترو جس کے دو کنارے ہوں، ایک سرسبز اور دوسرا بنجر، تو کیا ایسا نہیں کہ اگر تم سرسبز کنارے پر چراؤ گے تو اللہ کی تقدیر سے چراؤ گے اور اگر بنجر پر چراؤ گے تو بھی اللہ کی تقدیر سے چراؤ گے؟“ اتنے میں سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ آ گئے جو اپنی کسی ضرورت کی وجہ سے غیر حاضر تھے، انہوں نے فرمایا: ”میرے پاس اس بارے میں علم ہے، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’جب تم کسی سرزمین میں اس (وبا) کے بارے میں سنو تو وہاں نہ جاؤ، اور جب کسی سرزمین میں یہ پھیل جائے اور تم وہاں موجود ہو تو اس سے بھاگنے کے لیے وہاں سے نہ نکلو۔‘“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اللہ کی حمد بیان کی اور واپس لوٹ گئے۔