مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 826
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعْدٍ: {وَلَا تُطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ} [الأنعام: 52] وَالْعَشِيِّ قَالَ: " نَزَلَ فِي سِتَّةٍ، أَنَا وَابْنُ مَسْعُودٍ مِنْهُمْ، وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ قَالُوا لَهُ: أَتُدْنِي هَؤُلَاءِ؟ "ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے آیتِ کریمہ ﴿وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ﴾ ”اور ان لوگوں کو (اپنی مجلس سے) دور نہ کیجیے جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے ہیں“ کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”یہ آیت چھ افراد کے بارے میں نازل ہوئی، جن میں میں اور ابن مسعود بھی تھے۔ مشرکین نے آپ ﷺ سے کہا تھا: ’کیا آپ ان لوگوں کو اپنے قریب کرتے ہیں؟‘“