مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 827
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نَوْفَلٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ الضَّحَّاكَ بْنَ قَيْسٍ ، فِي حَجَّةِ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، يَقُولُ : إِنَّهُ لَا يُفْتِي بِالتَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ إِلَّا مَنْ جَهِلَ أَمْرَ اللهِ ، فَقَالَ لَهُ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ : « بِئْسَ مَا قُلْتَ يَا ابْنَ أَخِي ، فَوَاللهِ لَقَدْ فَعَلَ ذَلِكَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفَعَلْنَاهُ مَعَهُ » .
ترجمہ
محمد بن عبداللہ بن نوفل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ کو سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے حج کے موقع پر یہ کہتے سنا: ”حج کے ساتھ عمرہ ملا کر تمتع کرنے کا فتویٰ وہی دیتا ہے جو اللہ کے حکم سے ناواقف ہو۔“ تو سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”بھتیجے! تم نے بہت بری بات کہی۔ اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ نے یہ عمل کیا ہے اور ہم نے بھی آپ ﷺ کے ساتھ ایسا کیا ہے۔“