مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 825
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ ، أَنَّ سَعْدًا سُئِلَ عَنِ الْبَيْضَاءِ بِالسُّلْتِ فَكَرِهَهُ ، وَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُسْأَلُ عَنِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ ، فَقَالَ : أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : « فَلَا إِذًا » .
ترجمہ
ابو عیاش رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سفید گندم کو بغیر چھلکے والے جَو کے بدلے بیچنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اسے ناپسند کیا اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ ﷺ سے تازہ کھجور کو خشک کھجور کے بدلے بیچنے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’کیا تازہ کھجور خشک ہونے پر کم ہو جاتی ہے؟‘ لوگوں نے عرض کیا: ’جی ہاں۔‘ آپ ﷺ نے فرمایا: ’تو پھر (یہ سودا) جائز نہیں۔‘“