مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي برزة الأسلمي، عن النبي صلى الله عليه وسلم— ابو برزہ الاسلمی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ابو برزہ الاسلمی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7435
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَازِعِ جَابِرُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا إِلَى حَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ فِي شَيْءٍ لَا أَدْرِي مَا هُوَ ، فَسَبُّوهُ وَضَرَبُوهُ ، فَرَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَكَا ذَلِكَ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : لَكِنَّ أَهْلَ عُمَانَ لَوْ أَتَاهُمْ رَسُولِي مَا سَبُّوهُ وَلَا ضَرَبُوهُ .
ترجمہ
سیدنا ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو عرب کے قبائل میں سے کسی قبیلے کی طرف کسی کام کے لیے روانہ فرمایا، راوی کہتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ وہ کام کیا تھا، تو ان لوگوں نے اس قاصد کو برا بھلا کہا اور اسے مارا پیٹا، چنانچہ اس نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں واپس حاضر ہو کر اس کی شکایت کی، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”لیکن عمان کے رہنے والے ایسے ہیں کہ اگر میرا قاصد ان کے پاس جاتا تو وہ نہ اسے گالیاں دیتے اور نہ ہی اسے مارتے پیٹتے۔“