❮
❯
حدیث نمبر: 7402
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَسْأَلُهُ شَيْئًا ، فَقَالَ لَهَا : ارْجِعِي إِلَيَّ ، فَقَالَتْ لَهُ : يَا رَسُولَ اللهِ ! فَإِنْ رَجَعْتُ فَلَمْ أَرَكَ ، - تُعَرِّضُ بِالْمَوْتِ - فَقَالَ : إِنْ لَمْ تَجِدِينِي ، فَالْقَيْ أَبَا بَكْرٍ .
ترجمہ

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں اور آپ ﷺ سے کسی چیز کا سوال کیا، تو آپ ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”تم دوبارہ میرے پاس آنا۔“ اس خاتون نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! بھلا یہ بتائیے کہ اگر میں دوبارہ حاضر ہوں اور آپ کو موجود نہ پاؤں؟ - وہ اپنی اس بات سے آپ ﷺ کی وفات کی طرف اشارہ کر رہی تھیں - تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم مجھے موجود نہ پاؤ، تو پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے جا کر ملنا۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / حديث جبير بن مطعم، عن النبي صلى الله عليه وسلم / حدیث: 7402
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3459، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4398، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3676، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16326، وأخرجه مسند البزار برقم: 3437، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1557، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7365»