مسند أبي يعلى الموصلي
حديث جبير بن مطعم، عن النبي صلى الله عليه وسلم— جبیر بن مطعم کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: جبیر بن مطعم کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو عَامِرٍ ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ! أَيُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ ؟ فَقَالَ : لَا أَدْرِي ، فَلَمَّا جَاءَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَالَ : جِبْرِيلُ ، أَيُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ ؟ قَالَ : لَا أَدْرِي ، حَتَّى أَسْأَلَ رَبِّيَ - عَزَّ وَجَلَّ - ، فَانْطَلَقَ جِبْرِيلُ ، فَمَكَثَ مَا شَاءَ اللهُ ، ثُمَّ جَاءَ ، فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ ، إِنَّكَ سَأَلْتَنِي : أَيُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ فَقُلْتُ : لَا أَدْرِي ، وَإِنِّي سَأَلْتُ رَبِّيَ - عَزَّ وَجَلَّ - : أَيُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ ؟ فَقَالَ : أَسْوَاقُهَا .
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور دریافت کیا: ”اے اللہ کے رسول! بستیوں (یا مقامات) میں سے سب سے بدتر جگہیں کون سی ہیں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نہیں جانتا“، پھر جب سیدنا جبریل علیہ السلام آپ ﷺ کے پاس تشریف لائے تو آپ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”اے جبریل! کون سے مقامات سب سے زیادہ شر والے ہیں؟“ انہوں نے عرض کی: ”میں نہیں جانتا یہاں تک کہ میں اپنے رب عزوجل سے سوال کر لوں“، چنانچہ سیدنا جبریل علیہ السلام تشریف لے گئے اور جتنا اللہ نے چاہا وہ وہاں ٹھہرے رہے، پھر واپس آئے اور عرض گزار ہوئے: ”اے محمد (ﷺ)! آپ نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کون سے مقامات سب سے زیادہ شر والے ہیں؟ تو میں نے عرض کیا تھا کہ میں نہیں جانتا، اور بے شک اب میں نے اپنے رب عزوجل سے دریافت کیا ہے کہ کون سے مقامات سب سے زیادہ شر والے ہیں؟ تو اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: ”وہاں کے بازار“۔“