❮
❯
حدیث نمبر: 7401
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ ، فَقَالَ : يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ كَأَنَّهُمُ السَّحَابُ ، هُمْ خِيَارُ مَنْ فِي الْأَرْضِ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ : إِلَّا نَحْنُ يَا رَسُولَ اللهِ ! فَسَكَتَ ، ثُمَّ أَعَادَهَا ، فَسَكَتَ ، ثُمَّ أَعَادَهَا الثَّالِثَةَ : إِلَّا نَحْنُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ فَقَالَ - كَلِمَةً ضَعِيفَةً - : « إِلَّا أَنْتُمْ » .
ترجمہ

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر کے دوران رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے پاس اہل یمن اس طرح نمودار ہوں گے گویا کہ وہ بادل ہیں، وہ روئے زمین کے بہترین لوگ ہیں۔“ یہ سن کر انصار کے ایک صاحب نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہمارے سوا (وہ بہترین ہیں)؟“ آپ ﷺ خاموش رہے، پھر اس شخص نے وہی بات دہرائی، آپ ﷺ پھر بھی خاموش رہے، جب اس نے تیسری مرتبہ عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہمارے سوا؟“ تو آپ ﷺ نے نہایت دھیمی آواز میں یہ کلمہ ارشاد فرمایا: ”سوائے تمہارے (یعنی تم بھی ان بہترین لوگوں میں شامل ہو)۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / حديث جبير بن مطعم، عن النبي صلى الله عليه وسلم / حدیث: 7401
درجۂ حدیث محدثین: إسناده جيد
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده جيد . »
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 16338، وأخرجه فتح الباري برقم: 4128، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1549، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7049، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7364»