مسند أبي يعلى الموصلي
حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه— معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ هِلَالٍ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَلِيٍّ السُّلَمِيِّ قَالَ: صَلَّى بِنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا، " فَقَامَ فِي رَكْعَتَيْنِ، فَسَبَّحُوا بِهِ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِمْ أَنْ قُومُوا، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ وَسَلَّمَ، انْصَرَفَ فَخَطَبَهُمْ ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَعَلَ كَالَّذِي رَأَيْتُمُونِي فَعَلْتُ، وَلَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُهُ فَعَلَهُ لَمْ أَفْعَلْهُ "سیدنا معاویہ بن علی السلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے ہمیں مغرب کی تین رکعات پڑھائیں، پس وہ دو رکعتوں کے بعد (قعدہ اولیٰ کے لیے بیٹھنے کے بجائے) کھڑے ہو گئے تو لوگوں نے سبحان اللہ کہہ کر انہیں متنبہ کیا، اس پر انہوں نے لوگوں کو اشارہ کیا کہ تم بھی کھڑے ہو جاؤ، پھر جب انہوں نے اپنی نماز مکمل کر لی اور سلام پھیرا تو لوگوں کی جانب رخ کر کے انہیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو بعینہٖ اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے جیسا تم نے مجھے کرتے ہوئے دیکھا، اور اگر میں نے آپ ﷺ کو ایسا کرتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں کبھی ایسا نہ کرتا۔“