❮
❯
حدیث نمبر: 7386
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَلَاذٍ الْأَشْعَرِيَّ يُحَدِّثُ ، عَنْ نُمَيْرِ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مَسْرُوحٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ الْأَشْعَرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي الْأَشْعَرِيِّينَ : هُمْ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُمْ .
قَالَ : فَحَدَّثْتُ بِهِ مُعَاوِيَةَ ، فَقَالَ : لَيْسَ هَكَذَا ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنَّمَا قَالَ : هُمْ مِنِّي وَإِلَيَّ قَالَ : قُلْتُ : لَيْسَ هَكَذَا ، حَدَّثَنِي أَبِي ، إِنَّمَا قَالَ : هُمْ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُمْ . قَالَ : فَأَنْتَ إِذًا أَعْلَمُ بِحَدِيثِ أَبِيكَ .
ترجمہ

سیدنا ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اشعری قبیلے کے متعلق ارشاد فرمایا: ”وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔“ عامر بن ابی عامر اشعری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو سنائی تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے اس طرح نہیں فرمایا تھا، بلکہ آپ ﷺ نے یوں ارشاد فرمایا تھا: ”وہ مجھ سے ہیں اور میری طرف (منسوب) ہیں۔“ میں نے عرض کیا کہ میرے والد نے مجھے اسی طرح حدیث سنائی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا تھا: ”وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔“ اس پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”پھر تم اپنے والد کی بیان کردہ حدیث کے متعلق زیادہ بہتر علم رکھتے ہو۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه / حدیث: 7386
تخریج حدیث «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3947، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16715، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2663، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6056، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7349»