مسند أبي يعلى الموصلي
حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه— معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7377
حَدَّثَنَا خَلِيفَةُ بْنُ خَيَّاطٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : « يَكُونُ أُمَرَاءُ فَلَا يُرَدُّ عَلَيْهِمْ ، يَتَهَافَتُونَ فِي النَّارِ ، يَتْبَعُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا » .
ترجمہ
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”عنقریب ایسے حکمران ہوں گے جن کی (غلط کاریوں پر) ان کو ٹوکا نہیں جائے گا، وہ جہنم کی آگ میں ایک دوسرے کے پیچھے اندھا دھند گرتے چلے جائیں گے۔“