مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه— عمرو بن العاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمرو بن العاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7340
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَقَفَ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِسُؤَالِهِمْ أَنْبِيَاءَهُمْ ، وَاخْتِلَافِهِمْ عَلَيْهِمْ ، فَلَنْ يُؤْمِنَ أَحَدٌ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ كُلِّهِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ .
ترجمہ
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور ایک جگہ ٹھہر کر ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے لوگ محض اپنے انبیاء سے کثرتِ سوال کرنے اور ان سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے، پس کوئی بھی شخص اس وقت تک (حقیقی) مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ تقدیر کے خیر اور شر یعنی اس کے تمام پہلوؤں پر مکمل طور پر ایمان نہ لے آئے“۔