❮
❯
حدیث نمبر: 7339
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : مَا رَأَيْتُ قُرَيْشًا أَرَادُوا قَتْلَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا يَوْمَ ائْتَمَرُوا بِهِ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ ، وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عِنْدَ الْمَقَامِ ، فَقَامَ إِلَيْهِ عُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ ، فَجَعَلَ رِدَاءَهُ فِي عُنُقِهِ ، ثُمَّ جَذَبَهُ حَتَّى وَجَبَ لِرُكْبَتَيْهِ ، وَتَصَايَحَ النَّاسُ ، وَظَنُّوا أَنَّهُ مَقْتُولٌ . قَالَ : وَأَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ يَشْتَدُّ حَتَّى أَخَذَ بِضَبْعِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ وَرَائِهِ ، وَهُوَ يَقُولُ : أَيَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللهُ ؟ ! ثُمَّ انْصَرَفُوا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ ، مَرَّ بِهِمْ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ ، فَقَالَ : يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أُرْسِلْتُ إِلَيْكُمْ إِلَّا بِالذَّبْحِ وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى حَلْقِهِ ، قَالَ لَهُ أَبُو جَهْلٍ : يَا مُحَمَّدُ ، مَا كُنْتَ جَهُولًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « أَنْتَ مِنْهُمْ » .
ترجمہ

سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں نے قریش کو کبھی بھی رسول اللہ ﷺ کے قتل کا پختہ ارادہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا سوائے اس دن کے جب انہوں نے آپ ﷺ کے خلاف باہمی مشورہ کیا، وہ کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے اور رسول اللہ ﷺ مقامِ ابراہیم کے پاس نماز ادا فرما رہے تھے، تب عقبہ بن ابی معیط آپ ﷺ کی طرف بڑھا اور اپنی چادر آپ ﷺ کی گردن مبارک میں ڈال کر اسے اس زور سے کھینچا کہ آپ ﷺ اپنے گھٹنوں کے بل گر پڑے، لوگ چیخنے لگے اور انہوں نے یہ گمان کر لیا کہ آپ ﷺ کو شہید کر دیا جائے گا، راوی بیان کرتے ہیں کہ اتنے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تیزی سے دوڑتے ہوئے آئے اور رسول اللہ ﷺ کو پیچھے سے کندھوں سے تھام لیا اور فرمانے لگے: ﴿أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ﴾ ”کیا تم ایک ایسے شخص کو قتل کرتے ہو جو یہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے؟“ پھر وہ لوگ نبی کریم ﷺ سے پیچھے ہٹ گئے، پس رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور جب اپنی نماز مکمل کر لی تو ان کے پاس سے گزرے جبکہ وہ کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ ﷺ نے ان سے مخاطب ہو کر فرمایا: «يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أُرْسِلْتُ إِلَيْكُمْ إِلَّا بِالذَّبْحِ» ”اے گروہِ قریش! آگاہ ہو جاؤ، اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! میں تمہاری طرف ذبح ہی لے کر بھیجا گیا ہوں“ اور آپ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے اپنے حلق کی طرف اشارہ کیا، اس پر ابوجہل نے آپ ﷺ سے کہا: اے محمد! آپ نادان اور بے عقل تو نہ تھے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم بھی انہی میں سے ہو“۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه / حدیث: 7339
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9096، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9812، 9813، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6348، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7301»