مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه— عمرو بن العاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمرو بن العاص کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ قَالَ : سَمِعْتُ ذَكْوَانَ يُحَدِّثُ ، عَنْ مَوْلًى لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ أَرْسَلَ إِلَى عَلِيٍّ يَسْتَأْذِنُ عَلَى أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ ، فَأَذِنَ لَهُ ، حَتَّى إِذَا فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ ، سَأَلَ الْمَوْلَى عَمْرًا عَنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَانَا أَنْ نَدْخُلَ عَلَى النِّسَاءِ بِغَيْرِ إِذْنِ أَزْوَاجِهِنَّ .
حکم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ذکوان رحمہ اللہ کو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ایک آزاد کردہ غلام سے یہ روایت بیان کرتے ہوئے سنا کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے انہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس یہ پیغام دے کر بھیجا کہ وہ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے پاس جانے کی اجازت چاہتے ہیں، جس پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں اجازت عطا فرما دی، پھر جب وہ اپنی ضرورت سے فارغ ہو گئے تو اس غلام نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے اس (اجازت طلب کرنے) کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”بلا شبہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس بات سے منع فرمایا ہے کہ ہم عورتوں کے پاس ان کے شوہروں کی اجازت کے بغیر داخل ہوں۔“