مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 734
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، أَخْبَرَنَا عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَرَّ بِمَسْجِدِ بَنِي مُعَاوِيَةَ ، فَدَخَلَ فَرَكَعَ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ قَامَ فَنَاجَى رَبَّهُ وَانْصَرَفَ ، فَقَالَ : سَأَلْتُ رَبِّي ثَلَاثًا ، فَأَعْطَانِي اثْنَتَيْنِ ، وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً : سَأَلْتُهُ أَنْ لَا يُهْلِكَ أُمَّتِي بِالْغَرَقِ وَلَا بِالسَّنَةِ - يَعْنِي بِالْجُوعِ - فَأَعْطَانِيهِمَا ، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يَجْعَلَ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ فَمَنَعَنِيهَا .
ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، آپ ﷺ بنو معاویہ کی مسجد کے پاس سے گزرے تو اس میں داخل ہو کر دو رکعتیں پڑھیں، پھر کھڑے ہو کر اپنے رب سے مناجات کی، پھر واپس پلٹے اور فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے تین چیزیں مانگیں، اس نے مجھے دو عطا فرما دیں اور ایک سے روک دیا۔ میں نے اس سے سوال کیا کہ میری امت کو غرق کر کے ہلاک نہ کرے، اور نہ قحط سالی (یعنی بھوک) سے ہلاک کرے، تو اس نے یہ دونوں مجھے عطا فرما دیں، اور میں نے اس سے سوال کیا کہ ان کی آپس میں لڑائی نہ ہو، تو اس نے مجھے اس سے روک دیا۔“