مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ نَفَرًا أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلُوهُ ، فَأَعْطَاهُمْ ، إِلَّا رَجُلًا مِنْهُمْ ، قَالَ سَعْدٌ : فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَعْطَيْتَهُمْ وَتَرَكْتَ فُلَانًا ، وَاللهِ إِنِّي لَأَرَاهُ مُؤْمِنًا ؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « أَوْ مُسْلِمًا » قَالَ سَعْدٌ : قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنِّي لَأُعْطِي الرَّجُلَ الْعَطَاءَ ، لَغَيْرُهُ أَحَبُّ إِلَيَّ ، وَمَا أَفْعَلُ ذَلِكَ إِلَّا مَخَافَةَ أَنْ يَكُبَّهُ اللهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ عَلَى وَجْهِهِ .
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے (مال) مانگا تو آپ ﷺ نے انہیں عطا فرمایا سوائے ان میں سے ایک آدمی کے۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے انہیں دیا اور فلاں کو چھوڑ دیا، اللہ کی قسم! میں تو اسے مومن سمجھتا ہوں۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یا مسلمان؟“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات تین مرتبہ کہی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں ایک آدمی کو عطیہ دیتا ہوں حالانکہ دوسرا مجھے اس سے زیادہ محبوب ہوتا ہے، اور میں ایسا صرف اس اندیشے سے کرتا ہوں کہ کہیں اللہ تعالیٰ اسے منہ کے بل جہنم کی آگ میں نہ ڈال دے۔“