مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7330
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْهَرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا مُوسَى ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : « أَبْوَابُ الْجَنَّةِ تَحْتَ ظِلَالِ السُّيُوفِ » .
قَالَ : فَقَالَ رَجُلٌ رَثُّ الْهَيْئَةِ : يَا أَبَا مُوسَى ، أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : نَعَمْ . قَالَ : فَجَاءَ إِلَى أَصْحَابِهِ ، فَقَالَ : أَقْرَأُ عَلَيْكُمُ السَّلَامَ ، ثُمَّ كَسَرَ جَفْنَ سَيْفِهِ ، ثُمَّ رَمَى بِهِ إِلَى الْعَدُوِّ ، فَضَرَبَ بِهِ حَتَّى قُتِلَ .
ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جنت کے دروازے تلواروں کے سایوں کے نیچے ہیں“، (یہ سن کر) ایک پراگندہ حال شخص نے دریافت کیا: اے ابو موسیٰ! کیا واقعی آپ نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے خود سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، چنانچہ وہ شخص اپنے ساتھیوں کے پاس آیا اور کہا: ”میں تمہیں سلام پیش کرتا ہوں (یعنی رخصت ہوتا ہوں)“، پھر اس نے اپنی تلوار کی میان توڑ کر پھینک دی اور دشمن کی جانب نکل پڑا اور (بے جگری سے) تلوار چلائی یہاں تک کہ وہ شہید کر دیا گیا۔