مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 732
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ : سَمِعْتُ سَعْدًا ، يَقُولُ : « إِنِّي لَأَوَّلُ رَجُلٍ مِنَ الْعَرَبِ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللهِ ، وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا لَنَا طَعَامٌ إِلَّا السَّمُرُ وَوَرَقُ الْحُبْلَةِ ، حَتَّى إِنْ كَانَ أَحَدُنَا لَيَضَعُ كَمَا تَضَعُ الْعَنْزُ ، مَا لَهُ خِلْطٌ » .
ترجمہ
قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا: ”میں عربوں میں وہ پہلا شخص ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا، اور میں نے اپنے آپ کو (اور اپنے ساتھیوں کو) رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اس حال میں دیکھا ہے کہ ہمارے پاس کیکر (کے پھل) اور ببول کے پتوں کے سوا کھانے کو کچھ نہ تھا، یہاں تک کہ ہم میں سے کوئی (قضائے حاجت میں) بکری کی طرح مینگنیاں کرتا تھا جن میں کوئی آمیزش نہ ہوتی تھی۔“