مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7315
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : وُلِدَ لِي غُلَامٌ ، فَأَتَيْتُ بِهِ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمَّاهُ إِبْرَاهِيمَ ، وَحَنَّكَهُ بِتَمْرَةٍ ، وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ ، وَدَفَعَهُ إِلَيَّ ، وَكَانَ أَكْبَرَ وَلَدِ أَبِي مُوسَى .
ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا تو میں اسے لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا، آپ ﷺ نے اس کا نام ابراہیم رکھا، کھجور سے اس کی تحنیک فرمائی (یعنی گھٹی دی) اور اس کے لیے برکت کی دعا فرمائی، پھر اسے مجھے عطا فرما دیا“، اور یہ صاحبزادے سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی سب سے بڑی اولاد تھے۔