مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَازِلًا بِالْجِعْرَانَةِ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ ، وَمَعَهُ بِلَالٌ ، فَأَتَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ أَعْرَابِيٌّ ، فَقَالَ لَهُ : أَلَا تُنْجِزُ لِي يَا مُحَمَّدُ مَا وَعَدْتَنِي ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « أَبْشِرْ » فَقَالَ لَهُ الْأَعْرَابِيُّ : قَدْ أَكْثَرْتَ عَلَيَّ مِنَ الْبِشْرِ . قَالَ : فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَبِي مُوسَى وَبِلَالٍ كَهَيْئَةِ الْغَضْبَانِ ، فَقَالَ : إِنَّ هَذَا قَدْ رَدَّ الْبُشْرَى ، فَاقْبَلَا أَنْتُمَا ، فَقَالَا : قَبِلْنَا يَا رَسُولَ اللهِ .
قَالَ : فَدَعَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَدَحٍ فِيهِ مَاءٌ فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ وَمَجَّ فِيهِ ، ثُمَّ قَالَ لَهُمَا : اشْرَبَا مِنْهُ ، وَأَفْرِغَا عَلَى وُجُوهِكُمَا وَنُحُورِكُمَا ، فَأَخَذَا الْقَدَحَ فَفَعَلَا مَا أَمَرَهُمَا بِهِ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَادَتْنَا أُمُّ سَلَمَةَ مِنْ وَرَاءِ السِّتْرِ أَنْ أَفْضِلَا لِأُمِّكُمَا مِمَّا فِي إِنَائِكُمَا ، فَأَفْضَلَا لَهَا مِنْهُ طَائِفَةً .
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں مکہ اور مدینہ کے درمیان مقامِ جعرانہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھا اور آپ ﷺ کے ہمراہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، اتنے میں رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک اعرابی (دیہاتی) آیا اور کہنے لگا: ”اے محمد! کیا آپ مجھ سے کیا ہوا وعدہ پورا نہیں کریں گے؟“ رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”«أَبْشِرْ» ”خوشخبری قبول کر““، اس اعرابی نے (ناسمجھی میں) کہا: ”آپ نے تو مجھے بہت زیادہ خوشخبریاں سنا دی ہیں“، (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ غصے کے سے انداز میں سیدنا ابو موسیٰ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہما کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اس شخص نے تو خوشخبری کو رد کر دیا ہے، اب تم دونوں اسے قبول کرلو“، ان دونوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! ہم نے قبول کیا“۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے پانی کا ایک پیالہ منگوایا، اس میں اپنے ہاتھ اور چہرہ مبارک دھویا اور اسی میں کلی فرمائی، پھر ان دونوں سے فرمایا: ”«اشْرَبَا مِنْهُ، وَأَفْرِغَا عَلَى وُجُوهِكُمَا وَنُحُورِكُمَا» ”تم دونوں اس میں سے پیو اور اسے اپنے چہروں اور سینوں پر بہا لو““۔ پس ان دونوں نے پیالہ پکڑ لیا اور ویسا ہی کیا جیسا رسول اللہ ﷺ نے انہیں حکم دیا تھا، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے پردے کے پیچھے سے ہمیں آواز دی کہ: ”اپنی ماں کے لیے بھی اپنے برتن میں سے کچھ بچا لینا“، چنانچہ ان دونوں نے ان کے لیے بھی اس میں سے کچھ حصہ بچا لیا۔