مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « إِنَّ مَثَلَ مَا أَتَانِي اللهُ بِهِ مِنَ الْهُدَى وَالْعِلْمِ كَمَثَلِ غَيْثٍ أَصَابَ أَرْضًا ، فَكَانَتْ مِنْهَا طَائِفَةٌ طَيِّبَةٌ قَبِلَتِ الْمَاءَ ، فَأَنْبَتَتِ الْكَلَأَ وَالْعُشْبَ الْكَثِيرَ ، وَكَانَتْ مِنْهَا إِخَاذَاتٌ أَمْسَكَتِ الْمَاءَ ، فَنَفَعَ اللهُ بِهَا النَّاسَ ، فَشَرِبُوا مِنْهَا وَسَقَوْا وَزَرَعُوا ، وَأَصَابَتْ مِنْهَا طَائِفَةً أُخْرَى ، إِنَّمَا هِيَ قِيعَانٌ لَا تُمْسِكُ مَاءً وَلَا تُنْبِتُ كَلَأً ، فَذَلِكَ مَثَلُ مَنْ فَقُهَ فِي دِينِ اللهِ وَنَفَعَهُ مَا بَعَثَنِي اللهُ بِهِ ، فَعَلِمَ وَعَلَّمَ ، وَمَثَلُ مَنْ لَمْ يَرْفَعْ بِذَلِكَ رَأْسًا وَلَمْ يَقْبَلْ هُدَى اللهِ الَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ » .
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اس ہدایت اور علم کی مثال جو اللہ تعالیٰ نے دے کر مجھے مبعوث فرمایا ہے، اس زوردار بارش کی طرح ہے جو زمین پر برسی، تو زمین کا ایک ٹکڑا جو عمدہ اور زرخیز تھا اس نے پانی کو جذب کر لیا اور بکثرت چارہ اور ہری گھاس اگائی، اور زمین کا ایک حصہ ایسا سخت تھا جس نے پانی کو محفوظ کر لیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے ذریعے لوگوں کو نفع پہنچایا کہ انہوں نے خود بھی پیا، دوسروں کو سیراب کیا اور کھیتی باڑی کی، اور بارش کا ایک حصہ زمین کے ایسے چٹیل میدان پر گرا جو نہ تو پانی روکتا ہے اور نہ ہی سبزہ اگاتا ہے؛ پس یہ اس شخص کی مثال ہے جس نے اللہ کے دین میں تفقہ حاصل کیا اور اسے اس علم سے نفع پہنچا جس کے ساتھ اللہ نے مجھے بھیجا ہے، چنانچہ اس نے خود بھی سیکھا اور دوسروں کو بھی سکھایا، اور اس شخص کی مثال ہے جس نے اس کی جانب سر اٹھا کر بھی نہ دیکھا اور اللہ کی اس ہدایت کو قبول نہ کیا جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں۔“