مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَشْيَاءَ كَرِهَهَا ، فَلَمَّا أُكْثِرَ عَلَيْهِ غَضِبَ ، ثُمَّ قَالَ لِلنَّاسِ : سَلُونِي عَمَّا شِئْتُمْ ، فَقَالَ رَجُلٌ : مَنْ أَبِي ؟ قَالَ : أَبُوكَ حُذَافَةُ ، فَقَالَ آخَرُ : مَنْ أَبِي يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : أَبُوكَ سَالِمٌ مَوْلَى شَيْبَةَ .
فَلَمَّا رَأَى عُمَرُ مَا فِي وَجْهِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْغَضَبِ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّا نَتُوبُ إِلَى اللهِ - عَزَّ وَجَلَّ - .
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے ایسی چیزوں کے بارے میں سوال کیا گیا جنہیں آپ ﷺ نے ناپسند فرمایا، پھر جب آپ ﷺ سے کثرت کے ساتھ سوالات کیے گئے تو آپ ﷺ غضبناک ہو گئے اور لوگوں سے فرمایا: ”تم مجھ سے جس چیز کے بارے میں چاہو سوال کرو“، اس پر ایک شخص نے دریافت کیا: میرا باپ کون ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تیرا باپ حذافہ ہے“، پھر ایک دوسرے شخص نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میرا باپ کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تیرا باپ شیبہ کا مولیٰ سالم ہے“، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کے چہرہِ اقدس پر غصے کے آثار دیکھے تو عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! «إِنَّا نَتُوبُ إِلَى اللَّهِ» ”بے شک ہم اللہ عزوجل کی بارگاہ میں توبہ کرتے ہیں“”۔