مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7301
عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم: «مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ»ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو محبوب رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملنے کو محبوب رکھتا ہے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملنے کو ناپسند فرماتا ہے۔“