❮
❯
حدیث نمبر: 7298
وَعَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أُهَاجِرُ مِنْ مَكَّةَ إِلَى أَرْضٍ بِهَا نَخْلٌ ، فَذَهَبَ وَهْمِي إِلَى أَنَّهَا الْيَمَامَةُ وَهَجَرُ ، فَإِذَا هِيَ الْمَدِينَةُ يَثْرِبُ .
وَرَأَيْتُ فِي رُؤْيَايَ هَذِهِ أَنِّي هَزَزْتُ سَيْفًا فَانْقَطَعَ صَدْرُهُ ، فَإِذَا هُوَ مَا أُصِيبَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ أُحُدٍ ، وَهَزَزْتُهُ أُخْرَى فَعَادَ خَيْرًا مِمَّا كَانَ ، فَإِذَا هُوَ مَا جَاءَ اللهُ بِهِ مِنَ الْفَتْحِ وَاجْتِمَاعِ الْمُؤْمِنِينَ ، وَرَأَيْتُ فِيهَا أَيْضًا بَقَرًا وَاللهُ خَيْرٌ ، فَإِذَا هُمُ النَّفَرُ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ أُحُدٍ ، وَإِذَا الْخَيْرُ مَا جَاءَ اللهُ بِهِ مِنَ الْخَيْرِ بَعْدُ ، وَثَوَابُ الصِّدْقِ أَتَانَا بَعْدُ يَوْمَ بَدْرٍ » .
ترجمہ

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مکہ سے ایک ایسی سرزمین کی طرف ہجرت کر رہا ہوں جہاں کھجوروں کے نخلستان ہیں، میرا گمان یہ ہوا کہ وہ جگہ یمامہ یا ہجر ہے، مگر وہ تو مدینہ یعنی یثرب نکلی، اور میں نے اپنے اسی خواب میں دیکھا کہ میں نے ایک تلوار لہرائی تو اس کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا، تو اس سے مراد وہ آزمائش اور جانی نقصان تھا جو غزوہ احد کے دن اہل ایمان کو پہنچا، پھر میں نے اسے دوبارہ لہرایا تو وہ پہلے سے بھی بہتر حالت میں لوٹ آئی، تو اس سے مراد وہ فتح اور مسلمانوں کی جمعیت و اتحاد تھا جو اللہ تعالیٰ نے بعد میں عطا فرمایا، نیز میں نے اس خواب میں کچھ گائے بھی دیکھیں، «وَاللَّهُ خَيْرٌ» ”اور اللہ کی طرف سے جو ہو وہ بہتر ہے“، تو اس سے مراد اہل ایمان کی وہ جماعت تھی جو احد کے دن (جامِ شہادت نوش کر گئی)، اور اس خیر سے مراد وہ بھلائی تھی جو اللہ تعالیٰ نے اس کے بعد مرحمت فرمائی اور سچائی کا وہ صلہ تھا جو ہمیں یومِ بدر کے بعد حاصل ہوا۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / حديث أبي موسى الأشعري / حدیث: 7298
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3425، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2272، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3921، وأخرجه فتح الباري برقم: 6634، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7261»