مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَلَّافُ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ الْهَمْدَانِيُّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « مَنْ كَانَتْ لَهُ جَارِيَةٌ فَأَدَّبَهَا ، فَأَحْسَنَ أَدَبَهَا ، وَعَلَّمَهَا فَأَحْسَنَ تَعْلِيمَهَا ، ثُمَّ أَعْتَقَهَا وَتَزَوَّجَهَا ، فَلَهُ أَجْرَانِ ، وَأَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ آمَنَ بِنَبِيِّهِ ، وَآمَنَ بِمُحَمَّدٍ فَلَهُ أَجْرَانِ ، وَأَيُّمَا عَبْدٍ أَدَّى حَقَّ اللهِ ، وَحَقَّ مَوَالِيهِ فَلَهُ أَجْرَانِ » قَالَ صَالِحٌ : قَالَ لِيَ الشَّعْبِيُّ : أَعْطَيْتُكَهَا بِغَيْرِ شَيْءٍ ، وَإِنْ كَانَ الرَّاكِبُ لَيَرْكَبُ فِي دُونِهَا إِلَى الْمَدِينَةِ .
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے پاس کوئی لونڈی ہو اور وہ اسے بہترین ادب سکھائے، اسے عمدہ تعلیم دے، پھر اسے آزاد کر کے اس سے نکاح کر لے تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے؛ اور اہل کتاب میں سے جو شخص اپنے نبی پر ایمان لایا اور پھر محمد ﷺ پر بھی ایمان لایا تو اس کے لیے بھی دوہرا اجر ہے؛ اور وہ غلام جو اللہ کے حقوق بھی ادا کرے اور اپنے آقاؤں کے حقوق بھی پورے کرے تو اس کے لیے بھی دوہرا اجر ہے،“ صالح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ امام شعبی رحمہ اللہ نے مجھ سے فرمایا: ”میں نے یہ حدیث تمہیں کسی مشقت اور صلے کے بغیر دے دی ہے، حالانکہ ایک وقت وہ تھا کہ ایک مسافر اس سے کم تر بات کے حصول کے لیے بھی مدینہ منورہ تک کا طویل سفر طے کیا کرتا تھا۔“